Urdu 2026 Class 10 Question Paper
Bihar Board Class 10 Urdu 2026 (paper code 203): the full previous year question paper. Switch on Solution to practise it question by question.
Full question paper
SECONDARY SCHOOL EXAMINATION - 2026
माध्यमिक स्कूल परीक्षा - 2026
URDU (MT) - (203)
SECTION - A
(Objective Questions / معروضی سوالات)
1. عرفان صدیقی نے کس مضمون میں ایم اے کیا ؟
(A) عمرانیات
(B) سیاسیات
(C) حیاتیات
(D) نفسیات
2. دوہے کے ہر مصرعے میں کیا ہوتا ہے ؟
(A) تکسیر
(B) صوتی
(C) وقفه
(D) وصل
3. سلام مچھلی شہری کس صنفِ شاعری کے شاعر ہیں ؟
(A) غزل
(B) مرثیہ
(C) آزاد نظم
(D) گیت
4. تاج محل کس مغل بادشاہ نے تعمیر کرائی تھی ؟
(A) ہمایوں
(B) اکبر
(C) جہانگیر
(D) شاہجہاں
5. افسانہ "بھابھی جان" میں رقیہ بھابھی جس لڑکی کا خرچ خود برداشت کرتی تھیں، اس کا نام کیا تھا ؟
(A) شمی
(B) ثریا
(C) عرفانہ
(D) رضوانہ
6. درج ذیل میں اسمِ نکرہ کی نشاندہی کیجئے :
(A) رامائن
(B) لکھنؤ
(C) شہر
(D) تاج محل
7. بناوٹ کے اعتبار سے اسم کی کتنی قسمیں ہیں ؟
(A) دو
(B) تین
(C) چار
(D) پانچ
8. وہ لفظ جس کا استعمال اسم کے بدلے یا اس کی جگہ پر کیا جائے ، اسے کیا کہتے ہیں ؟
(A) فعل
(B) صفت
(C) حرف
(D) ضمیر
9. درج ذیل میں مؤنث کی پہچان کیجئے :
(A) مزاج
(B) اجازت
(C) خیال
(D) آنسو
10. اردو زبان میں مرکب حروف کی تعداد کتنی ہے ؟
(A) دس
(B) بارہ
(C) پندرہ
(D) بیس
11. رام چندر اور بشال مہتو کس افسانہ کے کردار ہیں ؟
(A) سورج کا گھوڑا
(B) خالی صندوق
(C) ارجن
(D) انگریزی بابو
12. افسانہ "انگریزی بابو" کے مرکزی کردار کا نام کیا ہے ؟
(A) رکھوناتھ
(B) مدھوکانت
(C) امرکانت
(D) چندرکانت
13. سومیشور، ترادوئی کا کون تھا ؟
(A) جٹھان
(B) شوہر
(C) بھائی
(D) دیور
14. درج ذیل میں اسمِ معرفہ کی نشاندہی کیجئے :
(A) محل
(B) ندی
(C) تاج محل
(D) پہاڑ
15. کلمہ کی کتنی قسمیں ہیں ؟
(A) دو
(B) تین
(C) چار
(D) پانچ
16. درج ذیل میں نونِ ظاہر کی پہچان کیجئے :
(A) ماں
(B) جہاں
(C) دربان
(D) آساں
17. "اکبر کی والدہ تعلیم یافتہ خاتون ہیں۔" اس جملہ میں "تعلیم یافتہ" کیا ہے ؟
(A) موصوف
(B) فاعل
(C) فعل
(D) صفت
18. درج ذیل میں کون سا لفظ مذکر ہے ؟
(A) آواز
(B) محل
(C) عزت
(D) اذان
19. "عبادت" کی جمع کیا ہو گی ؟
(A) عبادات
(B) عابد
(C) عبدیت
(D) معبود
20. درج ذیل میں اسمِ آلہ کی پہچان کیجئے :
(A) مدرسہ
(B) خوبصورت
(C) آم
(D) چھری
21. برکت علی صدیقی کس افسانہ کا کردار ہے ؟
(A) کٹی ہوئی شاخ
(B) آشیانہ
(C) فرار
(D) بھابھی جان
22. نگار عظیم کے افسانوں کا پہلا مجموعہ "عکس" کب شائع ہوا ؟
(A) 1975
(B) 1980
(C) 1985
(D) 1990
23. سرسید کا کون سا مضمون آپ کے نصاب میں شامل ہے ؟
(A) برگد کا درخت
(B) ریا
(C) گذرا ہوا زمانہ
(D) امید کی خوشی
24. "اسبابِ بغاوتِ ہند" کے مصنف کون ہیں ؟
(A) خواجہ الطاف حسین حالی
(B) مولانا ابوالکلام آزاد
(C) سرسید احمد خان
(D) مرزا اسد اللہ خان غالب
25. شاملِ نصاب نظم "مناظرِ قدرت / مناظرِ فطرت" کے شاعر کون ہیں ؟
(A) حالی
(B) ندا فاضلی
(C) پرویز شاہدی
(D) چکبست
26. عیسیٰ خیل کہاں واقع ہے ؟
(A) بھوٹان
(B) پاکستان
(C) بنگلہ دیش
(D) ہندوستان
27. شاملِ نصاب نظم "ہم نوجواں ہیں" کس کی تخلیق ہے ؟
(A) ندا فاضلی
(B) پرویز شاہدی
(C) جگن ناتھ آزاد
(D) سید محمد جعفری
28. پرویز شاہدی کی بیگم کا نام کیا تھا ؟
(A) فضیلت النساء بیگم
(B) بدر النساء بیگم
(C) عزیز النساء بیگم
(D) مهر النساء بیگم
29. ڈاکٹر عبدالمنعم / عبدالمغنی کے والد کیا تھے ؟
(A) عالمِ دین
(B) ڈاکٹر
(C) معلم
(D) وکیل
30. درج ذیل میں ڈاکٹر عبدالمغنی کی کتاب کون سی ہے ؟
(A) اردو شاعری پر ایک نظر
(B) الفاروق
(C) حیاتِ جاوید
(D) جادۂ اعتدال
31. "قلت" کی ضد کیا ہو گی ؟
(A) اکثریت
(B) کثرت
(C) کسرت
(D) خدمت
32. وہ کلمہ جس سے کسی اسم کی کیفیت، حالت، اچھائی یا برائی کا اظہار ہو، اسے کیا کہتے ہیں ؟
(A) اسم
(B) فعل
(C) ضمیر
(D) صفت
33. "خار" کا ہم صوت لفظ کیا ہوگا ؟
(A) خوار
(B) خاک
(C) خاص
(D) خواب
34. درج ذیل میں حرفِ منقوط کی پہچان کیجئے :
(A) ک
(B) ل
(C) ج
(D) م
35. کام گزرے ہوئے زمانہ میں ہو تو کیا کہلاتا ہے ؟
(A) فعلِ حال
(B) فعلِ ماضی
(C) فعلِ مستقبل
(D) ان میں سے کوئی نہیں
36. "یہ مکان پرانا ہے" - اس جملہ میں موصوف کون ہے ؟
(A) یہ
(B) مکان
(C) پرانا
(D) ہے
37. درج ذیل میں موضوع لفظ کی نشاندہی کیجئے :
(A) کتاب
(B) وادی
(C) وتاب
(D) وائے
38. "شاہد کرکٹ کھیل رہا ہے" - اس جملہ میں شاہد کیا ہے ؟
(A) فعل
(B) فاعل
(C) مفعول
(D) موصوف
39. کسی زبان کی سب سے چھوٹی اکائی کیا ہے ؟
(A) مضمون
(B) جملہ
(C) حرف
(D) لفظ
40. "عیدگاہ" کیا ہے ؟
(A) اسمِ فاعل
(B) اسمِ ظرف
(C) اسمِ تعداد
(D) اسمِ آلہ
41. اردو شاعری میں مبارک عظیم آبادی کے استاد کون تھے ؟
(A) مومن
(B) داغ دہلوی
(C) شاد عظیم آبادی
(D) راسخ عظیم آبادی
42. لفظ "مرثیہ" کس زبان سے ماخوذ ہے ؟
(A) فارسی
(B) ہندی
(C) اردو
(D) عربی
43. شاملِ نصاب افسانہ "فرار" کا مرکزی کردار کون ہے ؟
(A) کمال
(B) محمود
(C) عظیم
(D) زبیدہ
44. کون بڑے شاعر جگن ناتھ آزاد کے والد تھے ؟
(A) چندر بھان محروم
(B) تلوک چند محروم
(C) دیا شنکر نسیم
(D) برج نارائن چکبست
45. مرزا غالب کا لقب کیا تھا ؟
(A) مرزا دبیر
(B) مرزا کبیر
(C) مرزا نوشہ
(D) مرزا امیر
46. شوق لکھنوی کی مثنویوں میں سب سے زیادہ مقبولیت کس کو حاصل ہوئی ؟
(A) زہرِ عشق
(B) بہارِ عشق
(C) فریبِ عشق
(D) ان میں سے کوئی نہیں
47. شاملِ نصاب مثنوی "جذبۂ عشق" کس شاعر کی تخلیق ہے ؟
(A) جرات
(B) شوق
(C) مصحفی
(D) نسیم
48. احمد فراز کی شاعری کا بنیادی محور کیا تھا ؟
(A) تصوف
(B) سیاست
(C) مذہب
(D) حسن و عشق
49. حسن نعیم کی وفات کب ہوئی ؟
(A) 1989
(B) 1991
(C) 1993
(D) 1995
50. پروین شاکر کے اسلاف کا آبائی وطن کہاں تھا ؟
(A) لہریا سرائے (دربھنگہ)
(B) صفت پور
(C) دربھنگہ
(D) ارریہ
51. "جب رقیہ بھابھی یاد آتی ہیں تو میرا ... خود بخود جذبہ احترام سے جھک جاتا ہے۔" خالی جگہ کو مناسب لفظ سے پر کیجئے۔
(A) ہاتھ
(B) دل
(C) گردن
(D) سر
52. شبنم کمالی کا اصل نام کیا ہے ؟
(A) حسن رضا
(B) محسن رضا
(C) مصطفیٰ رضا
(D) اکرم رضا
53. اردو کی ابتدائی پرورش کس کے آغوش میں ہوئی ؟
(A) بادشاہوں کے
(B) شاعروں کے
(C) صوفیوں کے
(D) تاجروں کے
54. مولوی اکرام احمد صدیقی اپنے عہد کے سرسید سمجھے جاتے تھے۔ وہ عرفان صدیقی کے رشتے میں کیا لگتے تھے ؟
(A) دادا
(B) خالو
(C) ماموں
(D) والد
55. ندا فاضلی نے تعلیم حاصل کرنے کے بعد سب سے پہلے کون سا پیشہ اختیار کیا ؟
(A) نغمہ نگاری
(B) مکالمہ نگاری
(C) شاعری
(D) صحافت
56. درج ذیل میں یائے معروف کی پہچان کیجئے :
(A) دیر
(B) سیر
(C) زیر
(D) تیر
57. سر سید احمد خاں نے کون سا رسالہ جاری کیا ؟
(A) ہمدرد
(B) الهلال
(C) تہذیب الاخلاق
(D) شاعر
58. کس شاعر کو بیسویں صدی کا عظیم ترین شاعر مانا جاتا ہے ؟
(A) درگا سہائے سرور جہان آبادی
(B) اقبال
(C) چکبست
(D) نظم طباطبائی
59. "مثنوی" کے کیا معنی ہیں ؟
(A) دو-دو کیا گیا
(B) تین-تین کیا گیا
(C) چار-چار کیا گیا
(D) پانچ-پانچ کیا گیا
60. "آکاش" کا مترادف لفظ ذیل میں کون ہے ؟
(A) آفتاب
(B) خورشید
(C) افق
(D) آسمان
61. بھیم راؤ امبیڈکر کی پیدائش کب ہوئی ؟
(A) 1889
(B) 1891
(C) 1893
(D) 1895
62. ڈرامہ کی تکمیل کا لازمی عنصر کیا ہے ؟
(A) پلاٹ
(B) کردار
(C) اسٹیج
(D) مکالمہ
63. لطف الرحمن کی والدہ کا کیا نام تھا ؟
(A) بی بی زینب
(B) بی بی آمنہ
(C) بی بی خدیجہ
(D) بی بی فاطمہ زہرا
64. والدہ کے انتقال کے بعد بھیم راؤ کی پرورش کس نے کی ؟
(A) پھوپھی
(B) خالہ
(C) دادی
(D) نانی
65. لفظ "رہ گزر" کے کیا معنی ہیں ؟
(A) مسافر
(B) راستہ
(C) منزل
(D) رہنما
66. آریہ بھٹ نے اپنا تجربہ گاہ کہاں قائم کیا ؟
(A) تریگنا
(B) کھگول
(C) پھلواری شریف
(D) دانا پور
67. ہندوستان میں گپت عہد کو کیسا دور کہا جاتا ہے ؟
(A) جمہوری دور
(B) غیر جمہوری دور
(C) سنہرا دور
(D) تاریک دور
68. ڈپٹی نذیر احمد کا تعلق اردو نثر کی کس صنف سے تھا ؟
(A) داستان
(B) ناول
(C) افسانہ
(D) ڈراما
69. حمیدہ، فہمیدہ کی کون تھی ؟
(A) بیٹی
(B) بہن
(C) خالہ
(D) والدہ
70. آپسی تبادلہ خیالات کا موثر ذریعہ کیا ہے ؟
(A) مضامین
(B) مکتوب یا خطوط نگاری
(C) شاعری
(D) ان میں سے کوئی نہیں
71. شاملِ نصاب حمد "خدائے عزوجل" کس کی تخلیق ہے ؟
(A) حسن نعیم
(B) احمد فراز
(C) شبنم کمالی
(D) ندا فاضلی
72. "حمد" کا مترادف کیا ہوگا ؟
(A) نعت
(B) عقیدت
(C) شرکت
(D) ثنا
73. گلوبل وارمنگ کیسا مسئلہ ہے ؟
(A) مناسب
(B) خوشگوار
(C) سنگین
(D) معتدل
74. زمین کا درجہ حرارت پچھلے سو برسوں میں کتنا بڑھ گیا ہے ؟
(A) 0.45°C
(B) 0.55°C
(C) 0.65°C
(D) 0.75°C
75. زین الملوک کے دربار میں بکاؤلی کس عہدے پر فائز ہوئی ؟
(A) کنیز
(B) وزیر
(C) خادمہ
(D) اتالیق
76. نسیم کہاں پیدا ہوئے ؟
(A) دہلی
(B) دکن
(C) لکھنؤ
(D) عظیم آباد
77. شاملِ نصاب "بھابھی جان" کا تعلق کس نثری صنف سے ہے ؟
(A) سفرنامہ
(B) افسانہ
(C) داستان
(D) ناول
78. "نَمّام" کا مطلب ہوتا ہے ؟
(A) مارنے والا
(B) غیبت / چغلی کرنے والا
(C) نصیحت کرنے والا
(D) دیندار
79. "گلزارِ نسیم" کس کی مثنوی ہے ؟
(A) پنڈت برج نارائن
(B) پنڈت دیا شنکر نسیم
(C) پنڈت ملا نارائن
(D) شوق لکھنوی
80. غزل کے پہلے شعر کو کیا کہتے ہیں ؟
(A) ردیف
(B) قافیہ
(C) مطلع
(D) مقطع
81. درج ذیل جوابات میں سے کس لفظ میں لاحقہ کا استعمال ہوا ہے ؟
(A) پاگل خانہ
(B) بے وقوف
(C) بدمزاج
(D) کم عقل
82. "پھولے نہ سمانا" کا کیا مطلب ہے ؟
(A) پھول جیسی چیز
(B) بہت خوش ہونا
(C) بہت پھول جانا
(D) پھول خریدنا
83. "مہمل" کیسا لفظ ہے ؟
(A) جس کے معنی ہوں
(B) جس کے معنی نہ ہوں
(C) جس کے معنی آسان ہوں
(D) جس کے معنی مشکل ہوں
84. درج ذیل جوابات میں سے کس لفظ میں سابقہ کا استعمال ہوا ہے ؟
(A) قید خانہ
(B) باغبان
(C) باقاعدہ
(D) عیدگاہ
85. "عارف کل اپنے گاؤں جائے گا۔" یہ زمانہ کی کون سی قسم ہے ؟
(A) مستقبل
(B) ماضی
(C) حال
(D) ماضی تمنائی
86. "ہم لوگ آئے تھے۔" اس جملہ میں کون سا صیغہ ہے ؟
(A) واحد متکلم
(B) واحد حاضر
(C) جمع متکلم
(D) واحد غائب
87. "پانی پانی ہونا" محاورہ کا کیا مطلب ہے ؟
(A) ہر طرف پانی ہونا
(B) پانی سے شرابور ہونا
(C) پانی میں ڈوب جانا
(D) شرمندہ ہونا
88. ڈاکٹر محمد محسن کا افسانہ "فرار" کس نوعیت کا ہے ؟
(A) رومانی
(B) تاریخی
(C) نفسیاتی
(D) جاسوسی
89. قمر جہاں کا پہلا افسانہ کون سا ہے ؟
(A) جنونِ وفا
(B) وفا
(C) صدمہ
(D) اجنبی چہرے
90. قمر جہاں کی پیدائش بہار کے کس ضلع میں ہوئی ؟
(A) مظفر پور
(B) بھاگل پور
(C) سمستی پور
(D) دربھنگہ
91. مرزا غالب کی وفات کب ہوئی ؟
(A) 1868
(B) 1867
(C) 1866
(D) 1869
92. لفظ "اردو" کس زبان سے نکلا ہے ؟
(A) پنجابی
(B) پراکرت
(C) برج بھاشا
(D) ترکی / کھڑی بولی
93. افسانہ "سورج کا گھوڑا" کے افسانہ نگار کون ہیں ؟
(A) ہری موہن جھا
(B) اندرا گوسوامی
(C) پنا لال پٹیل
(D) اننت مورتی
94. نظم "وارث شاہ سے" کے نظم کار کون ہیں ؟
(A) کے۰ سچدانند
(B) سیتا کانت مہاپاترا
(C) امرتا پریتم
(D) ارون کولٹکر
95. اردو کس تہذیب کی زبان ہے ؟
(A) مغربی تہذیب
(B) مشترکہ تہذیب
(C) بنگلہ تہذیب
(D) دکنی تہذیب
96. "واترک" کیا ہے ؟
(A) گاؤں
(B) ندی
(C) جھیل
(D) پہاڑ
97. ملیالم کس صوبہ کی زبان ہے ؟
(A) پنجاب
(B) اڑیسہ
(C) کیرل
(D) ہریانہ
98. شاردا، گوپی ناتھ کی کون تھی ؟
(A) بہن
(B) بیوی
(C) بیٹی
(D) ماں
99. "بارش ہوئی تو پھولوں کے تن ... ہو گئے" - مصرع مکمل کیجئے۔
(A) چاک
(B) خاک
(C) پاک
(D) ناک
100. نظم "بارش کی ایک صبح" کس کی تخلیق ہے ؟
(A) سیتا کانت مہاپاترا
(B) ارون کولٹکر
(C) امرتا پریتم
(D) کے۰ سچدانند
SECONDARY SCHOOL EXAMINATION - 2026
URDU (MT) - (203)
SECTION - B
(Subjective Questions / موضوعی سوالات)
1. درج ذیل عنوانات میں سے کسی ایک پر مضمون (250 سے 300 لفظوں میں) لکھئے : [1 × 10 = 10]
(a) برسات کا موسم
(b) ہمارا گاؤں
(c) یومِ آزادی (پندرہ اگست)
(d) دوستی
(e) فٹ بال
---
2. اپنے اسکول کے پرنسپل کو ایک درخواست لکھئے جس میں اسکول کی فیس معاف کرنے کی گزارش کی گئی ہو۔ [1 × 5 = 5]
یا
آپ کے بڑے بھائی نے سالگرہ پر آپ کے لئے تحفہ بھیجا ہے۔ خط لکھ کر ان کا شکریہ ادا کیجئے۔
---
3. درج ذیل سوالات میں سے کسی دس (10) سوالات کے مختصر جواب دیجئے : [10 × 2 = 20]
(a) انسان کی مشکلوں کو کون حل کرتا ہے ؟
(b) شبنم کمالی کب پیدا ہوئے ؟
(c) بھیم راؤ امبیڈکر کے والدین کے نام لکھئے۔
(d) اسکول میں بھیم راؤ کے ساتھ طلبہ اور اساتذہ کا سلوک کیسا تھا ؟
(e) چکبست کا انتقال کب اور کہاں ہوا ؟
(f) نذیر احمد کے کسی دو ناولوں کا نام لکھئے۔
(g) سرسید کی والدہ کا نام کیا تھا ؟
(h) پرویز شاہدی کے کسی ایک شعری مجموعے کا نام لکھئے۔
(i) سید محمد جعفری کہاں پیدا ہوئے ؟
(j) میرزا شوق کا اصل نام کیا تھا ؟
(k) احمد فراز کس یونیورسٹی میں لیکچرر ہوئے ؟
(l) رقیہ بھابھی کو سونے کی چوڑیوں کو کیوں فروخت کروانا پڑا تھا ؟
(m) ڈاکٹر محمد محسن کس موضوع پر مہارت رکھتے تھے ؟
(n) قمر جہاں کے والد کا نام کیا ہے ؟
(o) گلوبل وارمنگ کیسا مسئلہ ہے ؟
(p) ڈاکٹر عبدالمغنی نے کہاں تک تعلیم حاصل کی ؟
(q) فعل کی تعریف مع مثال کیجئے۔
(r) زیرِ نصاب نظم میں شاعر نے کھانے کے کس طریقہ کو طنز کا نشانہ بنایا ہے ؟
(s) اسمِ معرفہ کی تعریف کیجئے اور مثال دیجئے۔
(t) اسمِ نکرہ کی تعریف مع مثال دیجئے۔
---
4. درج ذیل سوالوں میں سے کسی تین (3) کا جواب دیجئے : [3 × 5 = 15]
(a) زیرِ نصاب نظم "مناظرِ قدرت / مناظرِ فطرت" کا مرکزی خیال پیش کیجئے۔
(b) شاملِ نصاب افسانہ "فرار" کا مرکزی خیال بیان کیجئے۔
(c) سورج گرہن اور چاند گرہن کے اسباب پر روشنی ڈالیے۔
(d) مرزا غالب کے حالاتِ زندگی پر روشنی ڈالیے۔
(e) درج ذیل الفاظ میں سے کسی پانچ (5) کی جمع لکھئے :
(i) حرف
(ii) فلک
(iii) خلیفہ
(iv) عدد
(v) باغ
(vi) رائے
(vii) عالم
(viii) قاعدہ
(ix) ضرورت
(x) مقصد
(f) درج ذیل الفاظ میں سے کسی پانچ (5) کے اضداد (ضد) لکھئے :
(i) خرید
(ii) داخل
(iii) اعلیٰ
(iv) رحم
(v) شادی
(vi) حیات
(vii) خلوت
(viii) عاشق
(ix) حلال
(x) انسان